نئی دہلی: دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ملزم محمد ثاقب عرف ثاقب افتخار کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں دہلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کو نوٹس جاری کیا۔ دو رکنی بینچ کے جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ اور جسٹس امیت شرما نے ایڈوکیٹ صارم نوید کی بحث کی سماعت کے بعد ضمانت عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرلیا۔