ملزم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

کمشنر پولیس نظام آباد سائی چیتنیہ کا بیان
حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) نظام آباد میں پولیس تحویل میں موت کے بعد نظام آباد کمشنر سائی چیتنیا نے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سمپت جو بے روزگار نوجوانوں کو مختلف ممالک روزگار کے لئے بھیج رہا تھا جہاں انہیں غلامی کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا جس کے بعد متاثرین نے سمپت کے خلاف سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا اور مزید پوچھ گچھ کے لئے سمپت کو 12 مارچ کو جوڈیشنل تحویل میں لیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران سمپت نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بیان کو پنچوں کی موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا تھا اس کے پاس سے دو موبائیل بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس اپنی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد ملزم کو 13 مارچ کو رات 9 بج کر 45 منٹ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن لایا گیا جس کے بعد وہ بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت کی۔ پولیس نے اسے فوراً علاج کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ دوران علاج 10 بج کر 30 منٹ پر شدید دل کا دورہ پڑا اور اسے سی پی آر اور ایمرجنسی علاج کی کوشش کے بعد بھی بچایا نہیں جاسکا۔ ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کی۔ سمپت کی موت کی اطلاع انسانی حقوق کمیشن کو بھی دیدی گئی اور جوڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے ذریعہ عدالتی انکوائری کی جارہی ہے۔ ش