ملزم کی ضمانت جج کے شاعرانہ احکام کیساتھ منظور

   

نئی دہلی : دہلی فسادات کے ملزم کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے جج نے اپنے احکام میں شاعرانہ خیالات کا اظہار کیا۔ جج نے کہا کہ اب آپ قید سے آزاد ہوجایئے۔ مقدمہ بازی کے ختم تک آپ آزاد ہیں۔ ضمانت منظور کرنے کی وجوہات کی تفصیلات بتاتے ہوئے جج نے مختلف اشعار بھی پڑھے۔ فروری میں شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کے اس کیس میں ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ملزم بابو کو ضمانت دے دی۔ 10 ہزار روپئے کی ضمانت اور شخصی مچلکہ پر بابو کو ضمانت مل گئی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر گولی چلائی تھی جس سے ایک شخص راہول زخمی ہوا تھا۔ جج نے اپنا منفرد حکم نامہ لکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ روٹی ہو تو کھالو، ایسے میں عدالت کہہ رہی ہے کہ روٹی کھانے سے پہلے اسے پکالو۔ عدالت نے کہا کہ زخمی راہول نے مبینہ طور پر اپنے میڈیکل ریکارڈ میں جعلی پتہ لکھایا تھا۔