حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے مستقبل کا فیصلہ اب مشاورتی بورڈ کے ہاتھ ہے ۔ پی ڈی ایکٹ کی برقراری یا برخاستگی کا فیصلہ بورڈ کریگا ۔ یہ بورڈ تین ریٹائرڈ ججس پر مشتمل ہوتا ہے ۔ عموما پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کے ملزمین تین ماہ یا ایک سال قید کے حقدار ہوتے ہیں ۔ ملعون کی رہائی کیلئے زور لگایا جا رہا ہے تاہم ایکٹ کی برقراری یا برخاستگی کا فیصلہ باقی ہے ۔ پی ڈی ایکٹ کی سفارش کی جانچ بورڈ کمیٹی کرتی ہے اور راجہ سنگھ کو امکان ہے کہ کمیٹی پوچھ تاچھ کریگی ۔ تاہم پولیس سے ثبوت کو بورڈ میں پیش کردیا گیا ۔ تفصیلات کی بورڈ کمیٹی جانچ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق جانچ کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کا موقعہ رہیگا۔ بورڈ سے رجوع ہونے والی اکثر درخواستوں میں بورڈ نے پی ڈی ایکٹ کو برخاست کیا ہے ۔ تاہم رکن اسمبلی کے خلاف عائد پی ڈی ایکٹ کی جانچ کے بعد ہی پی ڈی ایکٹ کے اقدام کو درست یا پھر غیر درست قرار دیا جائیگا ۔ ع