ملعون راجہ سنگھ کے خلافمقدمہ درج

   

حیدرآباد : /9 اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملعون کے علاوہ رام نوامی جلوس کے دوران بے قاعدگیوں اور ڈی جے کے علاوہ پولیس سے مبینہ بدسلوکی اور غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کے خلاف منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں دو علحدہ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ع
منگل ہاٹ پولیس نے ڈی جے ساؤنڈ کے استعمال اور بالرام گلی میں بدسلوکی کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ان مقدمات میں معلون راجہ سنگھ کے علاوہ آنند سنگھ اور بھگونت راؤ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ریالی میں ڈی جے کے استعمال کیلئے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ شہر میں /12 اپریل کے دن ہنمومان جینتی ریالی منعقد کی جارہی ہے ۔ اس سے قبل ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مقدمات درج ہونے پر سٹی پولیس کی ستائش کی جارہی ہے ۔ ع