جیل بھیجنے کانگریس قائد فیروز خاں کا مطالبہ
حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور حیدرآباد لوک سبھا انچارج محمد فیروز خاں نے انتباہ دیا کہ اگر گستاخ راجہ سنگھ کو جیل نہیں بھیجا گیا تو عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ عوام کی برہمی کی حد مکمل ہوچکی ہے۔ مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن شان رسالت ؐ میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ راجہ سنگھ کی گرفتاری اور فی الفور رہائی کو محض ڈرامہ قراردیتے ہوئے فیروز خاں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت راجہ سنگھ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کررہی ہے۔ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی پر سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل بھیجنے کی ضرورت تھی۔ پولیس کے کمزور موقف کے نتیجہ میں ضمانت منظور کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سنگھ نے جو سنگین جرم کیا ہے اس کی سزا ہندوستانی قانون کے مطابق پھانسی ہونی چاہیئے۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کو مستقل طور پر فرقہ پرست عناصر سے نجات دلانے کیلئے راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے راجہ سنگھ منافرت پھیلانے اور سماج کو توڑنے کا کام کررہا ہے۔ اگر حکومت اس کے خلاف کارروائی نہیں کرتی تو میں جہاں بھی وہ نظر آئے گا میں قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز نہیں کروں گا۔ر