ملعون راجہ سنگھ کے خلاف نافذ پی ڈی ایکٹ کیا ہے

   

حیدرآباد : /25 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جو ایک سخت قانون ہے ۔ تلنگانہ پریوینٹیو ڈیٹنشن ایکٹ 1986 ء ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت پیشہ ور یا عادی مجرم کو اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ پولیس کمشنر یا ضلع مجسٹریٹ نافذ کرتا ہے ۔ اس ایکٹ کے تحت گرفتار شدہ مجرم کو کم از کم ایک سال کے طویل عرصہ کیلئے بغیر کوئی ضمانت کے جیل میں قید رکھا جاسکتا ہے اور اس کی ضمانت نہیں ہوتی اور نہ ہی گرفتار کے وقت مجرم کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جاتا ہے ۔ پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے مجرم کو یہ آزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنی رہائی کیلئے پی ڈی ایکٹ کے تحت قائم کئے گئے خصوصی بورڈ کے روبرو پیش ہوتے ہوئے اس پر نافذ کئے گئے ایکٹ کو چیلنج کرسکتا ہے اور اس ایکٹ کے تحت گرفتار کئے جانے پر ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوکر راحت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتاری سے قبل ایک مخصوص مجرم کا تفصیلی ریکارڈ بنایا جاتا ہے اور متعلقہ اسٹیشن ہاوز آفیسر کی جانب سے متعلقہ کمشنر یا ضلع مجسٹریٹ کو پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کیلئے ایک پیشکش بھیجی جاتی ہے اور اس کی منظوری پر ایکٹ نافذ کردیا جاتا ہے ۔ بغیر ضمانت کے ایک سال کیلئے جیل میں قید رکھا جاسکتا ہے اور اس درمیان ریاست کے ہائیکورٹ یا عدالت عالیہ سے رجوع ہوکر نافذ کئے گئے ایکٹ کو کالعدم کروایا جاسکتا ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ ہندوستان میں پی ڈی ایکٹ عادی مجرمین بشمول سلسلہ وار قاتل ، روڈی شیٹرس ، ڈرگس اسمگلرس ، عادی سارقین اور عادی رہزن وغیرہ کی غیرقانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کیلئے پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے بعد اس ایکٹ کا موجودہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر ایم مہندر ریڈی نے بھرپور استعمال کرتے ہوئے کئی عادی مجرمین و پیشہ ور شرپسندوںکو طویل عرصہ کیلئے جیل بھیجا تھا۔ب