ظہیرآباد کے مسلمانو ںکی ڈی ایس پی کو یادداشت
ظہیر آباد۔7 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان ظہیرآباد کے ایک وفد نے گوشہ محل ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ظہیرآباد ڈی ایس پی سدہ کو ایک تحریری شکایت پیش کی اور ملعون راجہ سنگھ کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔شکایت میں بتایا گیا کہ ملعون راجہ سنگھ نے اندور، مدھیہ پردیش میں دسہرہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران نبی کریم حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کئے ۔ اس بیان کو انتہائی اشتعال انگیز، توہین آمیز اور سماجی ہم آہنگی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔ وفد نے اپنی درخواست میں یہ بھی واضح کیا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں بلکہ ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان نفرت، بدامنی اور انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں جن سے سماجی امن متاثر ہوتا ہے۔ مسلمانان ظہیرآباد کے وفد نے ڈی ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ اس طرح کے بیانات کا سلسلہ بند ہو اور سماج میں بھائی چارہ و ہم آہنگی قائم رہے۔اس تحریری شکایت کے موقع پر سید فرحان قادری بغدادی،حافظ محمد عرفان امام و خطیب مسجد کملیہ، حافظ محمد حامد امام مسجد فاطمہ ،محمد محمود صوفی ،محمد سلیم حسین قادری، محمد رضا الرحمن ،محمد محفوظ رضوی ،محمود رضا ،محمد امتیازساقی،محمد جنید ،محمد عظیم الدین اس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔