نیویارک۔ 16 مئی (ایجنسیز) ملعون سلمان رشدی پر 2022 میں حملے کے مجرم ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 27 سالہ ہادی مطر کو فروری میں قصوروار قرار دیا گیا تھا، جب اْس نے نیویارک ریاست کے ایک معروف ادارے میں اسٹیج پر رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔یہ حملہ اْس وقت ہوا جب سلمان رشدی لکچر دینے کے لیے اسٹیج پر موجود تھا۔ ہادی مطر نے انہیں سر اور دھڑ پر درجنوں بار چاقو مارا، جس کے نتیجے میں رشدی ایک آنکھ سے مکمل طور پر نابینا اور شدید زخمی ہوگیا۔ حملے میں اسٹیج پر موجود ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔رشدی نے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیج کے دائیں جانب بیٹھا تھا۔ پھر، اپنی دائیں آنکھ کے کنارے سے جو میری آنکھ کا آخری منظر ثابت ہوا میں نے ایک سیاہ لباس میں ملبوس شخص کو تیزی سے میری طرف آتے دیکھا۔ اْس نے چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔ وہ تیزی سے نیچے جھک کر بھاگتا آ رہا تھا، جیسے ایک میزائل ہو۔یہ مانا جا رہا ہے کہ حملے کی بنیاد سلمان رشدی کی متنازعہ کتاب “The Satanic Verses’’ (شیطانی آیات) تھی، جو 1988 میں شائع ہوئی۔