ملعون نرسنگھانند کے خلاف پولیس میں شکایت

   

کوہیر۔/5اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں مسلم نوجوانوں نے گستاخ رسول معلون نرسنگھانند سوامی کے خلاف ایک درخواست کوہیر پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر پولیس گوپتی سیش کے حوالے کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ملعون کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ آئے دن وہ اس طرح کی گستاخی کرتے آرہا ہے۔ اگرچہ اس ملعون کو قانون کے مطابق سزا نہیں دی جائے تو اس کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔