ملعون وسیم رضوی کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

   

مولانا محمد تصدیق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء بیدر کا صحافتی بیان

بیدر : گستاخ و ملعون وسیم رضوی کی نا پاک حرکت پر جمیعت علماء بیدر کا مذ متی بیان قُرآن دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جس میں آج تک ایک آیت تو کیا کوئی نقطہ کی بھی کمی و بیشی نہیں ہو سکی اور قیامت تک بھی نہیں ہوگی ۔ کیو ں کہ یہ مالکِ کائنات رَبّ ذوالجلال کی ذات سے نکلا ہوا کلام ہے ،جس کی حفاظت کی ذمّہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے۔ دُنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی قُرآن پاک کا ایک نقطہ بھی نہیں بدل سکتی ہیں ۔ بد نام زمانہ گُستاخ صحابہ ؓ وامہات المو منین ؓ اپنے ایمان و ضمیر کا سودا گر سنگھ پریوار کا پالتو پِلہّ ّ وسیم رضوی سستی شہرت حا صل کر نے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کر کے قُرآن پاک کی 26 آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ خدا کے قہر کو للکار رہا ہے ، اور اپنی ہلاکت و بربادی کو دعوت دے رہا ہے۔ جس نے بھی قُرآن کو اپنا یا وہ دُنیا وہ آخرت میں سرخ رو ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد تصدیق ندوی جنرل سیکریڑی جمیعت علماء بیدر نے ایک صحا فتی بیان میں کہا ۔ مولانا ندوی نے مزید فرمایا کہ جمیعت علماء بیدر کی جنرل باڈی میٹنگ میں تمام عہدیداران وار کان نے وسیم رضوی کی جاہلانہ بکواس کی سخت الفاظ میں پر زور مذمت کی ۔ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء نے اس اجلاس میں کہا کہ ہم جمیعت علماء کے قانونی مشیر سے مشورہ کر کے اس کے خلاف مقامی عدالت میں پٹیشن داخل کریں گے ۔جو قرآن کی ایک آیت کے تعلق سے بھی شک کرتا ہے وہ مرتد ہو جاتا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی قرآن کو مٹا نے کی کوشش کی وہ خود دُنیا سے مٹ گیا ۔ وسیم رضوی اللہ کے ساتھ جنگ کرنے نکلا ہے ، انشاء اللہ وہ خود بھسم ہو جائے گا۔ جمیعت علماء بیدر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بدامنی کو پھیلانے والے ملعون وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے اور سنگین دفعات کے تحت اس کو کیفر کردار تک پہونچا یا جائے ۔

ملعون وسیم رضوی پر فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
بانسواڑہ: بانسواڑہ کے سابق وارڈ ممبر شیخ اکبر نے ملعون و گستاخ وسیم رضوی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک جیسی مقدس و متبرک کتاب میں 26 آیتوں کی تبدیلی کی بات کرتے ہوئے سارے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مسلمان اس گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ قرآن مجید اللہ کا کلام اور ساری انسانیت کیلئے دستور حیات ہے۔ شیخ اکبر نے وسیم رضوی کو ایک فتنہ پرور شخص قرار دیا کیونکہ اس نے فانی دنیا کے حصول کیلئے اپنا دین و ایمان سب کچھ بیچ دیا۔ یہاں تک کہ خود شیعہ برادری کے علمائے دین نے بھی فتویٰ جاری کرتے ہوئے وسیم رضوی کو دین اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔