ملعون وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

   

فلک نما میں مسلمانو ں کا زبردست احتجاج، مولانا عبدالعزیز خان کا خطاب
حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) ملعون وسیم رضوی کے خلاف پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا۔ ایک ہزار سے زائد افراد نے آج شام المدینہ سوسائٹی سے فلک نما بس ڈپو تک ایک ریالی نکالی جس میں احتجاجی نے اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے ہوئے تھے اور ملعون وسیم رضوی جو اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیرمین ہے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے اس مظاہرہ کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے فوری گرفتار کیا جائے۔ پُرامن احتجاج کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہونے کی اطلاع پر فلک نما پولیس وہاں پہنچ گئی۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ملعون نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں گستاخانہ مواد کے علاوہ مسلسل شان رسالت میں وہ گستاخی کررہا ہے۔ وسیم رضوی کی اس دانستہ حرکت سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مولانا طاہر عبدالعزیز خان کی سرپرستی میں یہ احتجاج کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتشار پیدا کرنے کی غرض سے ملعون وسیم رضوی اس قسم کی حرکات میں ملوث ہورہا ہے اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کیا جائے۔ب