مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان و عہدیداران کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا محمد انصاری اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان و عہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ، مولانا مصلح الدین قاسمی ، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے اسلام اور پیغمبر اسلام محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی شان میں بدنام زمانہ ملعون وسیم رضوی کے گستاخانہ اور دل آزار بیانات پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا اسلام ایک پاکیزہ دین ہے ۔ اس پاکیزہ مذہب میں وسیم رضوی جیسے ناپاک لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ آقا دو جہاں نبی آخر الزماں ﷺ کی شان میں نازیبا الفاظ کہہ کر اس ناہنجار شخص نے چاند پر تھوکنے کی حماقت کی ہے ۔ قرآن مجید اور دین اسلام کے بارے میں اس کے پراگندہ خیالات اس کے دماغی خلل کا نتیجہ اور اس کی ذہنی خباثت اور فکری غلاظت کا نمونہ ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملعون زمانہ شخص شدید دماغی بواسیر میں مبتلا ہوگیا ہے ۔ اور ایک پاگل سانڈ کی طرح اپنی ہذیان گوئی کے ذریعہ عام مسلمانوں اور انصاف پسند عوام کے دل و دماغ کو مجروح کررہا ہے جس طرح عوامی جان اور املاک کی سلامتی کے لیے پاگل ہاتھی کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ اسی طرح مسلمانوں کی دل آزاری اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے وسیم رضوی جیسے پاگل سانڈ کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ اس لیے ہماری حکومت سے پر زور اپیل ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے اور اس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے دل آزار بیانات پر فوری روک لگائی جائے ۔۔