ملعون گستاخ کو پھانسی دینے کا مطالبہ، سب کلکٹر کو یادداشت

   

بودھن ۔ 8 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ دنوں میں یوپی میں اور مہاراشٹرا میں شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں پنڈتوں نے جو گستاخی کی ہے اس کے خلاف جمعیۃ علماء بودھن کی جانب سے مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیۃ علماء نے سب کلکٹر میمورنڈم کو پیش کیا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عابد حسین فاروقی نے گستاخ ملعون کو پھانسی دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔ جناب گلشن صدر جامع مسجد رئیس پیٹ، جناب سید ریاض الحسن، جناب سید ذاکر، جناب سید ضمیر، مفتی مرزا یوسف بیگ قاسمی، الحاج محمد معین الدین، محمد کلیم پٹیل بچکنڈہ، عبدالمحسن، مولوی مجاہد، مولانا خالد بیگ قاسمی، حافظ شیخ نصیر اس وفد میں موجود تھے۔ سب کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ میمورنڈم کو آگے بھیجیں گے۔