ملند سومن کا ’لائف لانگ فائٹ لیزی رن‘ کامیاب

   

نئی دہلی: سوپر ماڈل اور فٹنس آئیکن ملند سومن اور بھرت کالیا ’’لائف لانگ آن لائن‘‘ کے بانیوں نے ہندوستان کی 5 کلومیٹر ’’لائف لانگ فائٹ لیزی رن‘‘ کی دوسری دوڑ کے ذریعے اتوار کواس ’فائٹ‘کو ہر کسی کے دروازے تک لانے کے نشانہ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں اس دوڑ میں 600سے زیادہ شرکاء تھے ۔ ’دی لائف لانگ فائٹ لیزی رن‘ ایک تحریک ہے جو تمام دہلی والوں کو اپنی سستی سے لڑنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ اس کا مقصد لوگوں کو اپنے آپ کو سب سے قابل بنانے کی ترغیب دینا ہے ۔ اس 5 کلومیٹر کی دوڑ کے بعد فٹنس گیمزہوئے ۔ فٹنس گیمز کے جیتنے والوں کو لائف لانگ کی جانب سے دلچسپ انعامات دئیے گئے ۔ لائف لانگ آن لائن (فٹنس کیٹیگری) کے برانڈ ایمبیسیڈر، سوپر ماڈل اور فٹنس آئیکن ملند سومن نے رن پر کہا کہ پچھلے سال، لائف لانگ آن لائن اور میں نے ’فائٹ لیزی‘لانچ کیا تھا، جو میرے دل کے بہت قریب ہے ۔