ملنگا نے سری ناتھ کا ریکارڈ توڑا

   

نیلسن۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کپتان لسیتھ ملنگا ونڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 11ویں بولر بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ونڈے میں تین وکٹیں لے کر ہندوستانی سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 315 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فخر کے مقام پر رضوان
کو موقع دیا جانے کا امکان
جوہانسبرگ ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹسٹ میچوں میں ناکامی کے باوجود پاکستانی ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ جمعہ کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں ٹیم بھرپور انداز سے واپسی کرے گی ۔ جوہانسبرگ ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان سنبھالیں گے اور فخر زمان کی جگہ محمد رضوان اور یاسر شاہ کے بجائے فہیم اشرف کو آزمایا جا سکتا ہے۔