ملو بھٹی وکرامارکا تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس مقننہ لیڈرمقرر

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی راہول گاندھی نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں سی ایل پی لیڈر کی حیثیت سے ملو بھٹی وکرامارکا کو مقرر کیا ہے ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ نے آج شام صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ بھٹی وکرامارکا پردیش کانگریس کے کارگذار صدر ہیں ۔ انہیں سابق میں ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے امور مقننہ پر عبور حاصل ہے ۔ کانگریس ارکان اسمبلی نے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب کا اختیار پارٹی صدر راہول گاندھی کو دیتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی ۔ اس عہدہ کیلئے اور بھی دعویدار تھے ۔ لیکن راہول گاندھی نے تجربہ کار اور دلت قائد کے نام کو منظوری دی ۔