ریاض : سعودی عرب میں منگل کوایک ٹریفک حادثے میں نوجوان شہری فہد احمد الازیمع کی موت نے فضا سوگوار کر دی۔فہد اتوار کے روز کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج سے بطور لیفٹننٹ فارغ التحصیل ہوا تھا۔ اس کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر تعزیت اور افسوس کے پیغامات کا تاتنا بندھ گیا۔اس حوالے سے فیداحمدالازمع کا ٹرینڈ بھی سرگرم رہا۔فہد کے والد نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اطلاع دی کہ ان کا بیٹا فہد احمد الازمع ایک ٹریفک حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔فہد کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد برزان میں ادا کی گئی اور اسے صدیان کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔