ملٹی زون 2 میں ٹیچرس کے ترقی و تبالوں پر عارضی روک

   

ملٹی زون 1کے 20 اضلاع میں ترقی و تبادلوں کا عمل شیڈول کے مطابق جاری
حیدرآباد 21 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) ٹیچرس ترقیو ںاور تبادلوں پر عارضی روک لگ گیا ۔ ملٹی زون 2 میں ترقی اور تبدیلیوں پر ہائیکورٹ نے حکم التواء عائد کردیا ہے ۔ اس زون میں شامل 13 اضلاع میں تبادلوں کا عمل روک دیا گیا ۔ تاہم ملٹی زون 1 کے 20 اضلاع میں یہ عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ تازہ اسکول اسسٹنٹس کو گزیٹیڈ ہیڈماسٹرس کے طورپر ترقی دینے سینیاریٹی ، قطعی فہرست اور گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست محکمہ تعلیم نے چہارشنبہ کو جاری کی اور اس پر اعتراضات جمعرات تک قبول کئے گئے ۔ اس تناظر میں ہائیکورٹ نے 13 اضلاع میں تبادلوں اور ترقیوں پر روک لگادی ہے ۔ رنگاریڈی کے چند ٹیچرس سنیاریٹی فہرست پر اعتراض ظاہر کرکے عدالت سے رجوع ہوئے ۔ اس کا جائزہ لینے کے بعد ہائیکورٹ نے اس پر روک لگادی ۔ ان 13اضلاع میں دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے ٹیچرس کو سینیاریٹی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا ہائیکورٹ نے نئی فہرست تیار کرنے کی محکمہ تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے اس کیس پر 10 اکتوبر تک حکم التواء عائد کردیا ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملٹی زون 1میں ترقی اور تبادلوں کا عمل جاری رہے گا ۔ ن