غلط اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، راچہ کنڈہ پولیس کی وضاحت
حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری آر ٹی سی کالونی اراضی معاملہ میں تنقید کا شکار رچہ کنڈہ پولیس نے وضاحت کردی ہے اور بے بنیاد اطلاعات کو عام کرنے والے اور غلط اطلاعات کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر پولیس کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ ملکاجگیری آر ٹی سی کالونی کے سروے نمبرات 411، 410، 399، 398 اور 574 میں تقریباً 18 اراضی پر تین گروپس کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ۔ 1966 سے یہ تنازعہ جاری ہے اور یہ افراد عدالت سے بھی رجوع ہوئے ۔ سابقہ میں 2020 میں تین مقدمات ملکاجگیری پولیس اسٹیشن میں درج ہوئے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ اس دوران چند افراد کی جانب سے غلط و بے بنیاد بیانات پوسٹ کرتے ہوئے گمراہ کیا جارہا ہے ۔ اور پولیس کو تنازعہ میں گھسیٹا جارہا ہے ۔ حکومت اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس معاملہ میں نہ ہی پولیس اور حکومت کا کوئی تعلق ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے ایسے کوششوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ ملکاجگیری اراضی معاملہ میں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کے علاوہ چیف منسٹر کے دونوں بھائیوں اور ان کے ساتھی پر اراضی ہڑپنے اور ناجائز قبضہ کے ا لزامات لگائے جارہے ہیں ۔ ع