ملکاجگری میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

   

حیدرآباد۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگری زون نے قحبہ گری کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد بشمول دو گاہکوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے ممبئی سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کو آزاد کروالیا جبکہ اصل سرغنہ مفرور بتایا گیا ہے۔ ایس او ٹی اور جواہر نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یاپرال کے رجسٹریشن کالونی میں ایک مکان پر دھاوا کیا۔ اس دوران پولیس نے 24 سالہ رجنیش رنجن ساکن بہار 32 سالہ سکھیش راون کامبلے بیدر جو معاون آرگنائزرس بتائے گئے ہیں، کے علاوہ سائی کرن 29 سال اور 27 سالہ سراج گاہکوں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملیش شرما بہار مفرور بتایا گیا ہے۔ یہ دو معاون آرگنائزرس پڑوسی ریاستوں سے لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے اور ملیش کے ذریعہ ان سے جسم فروشی کروارہے تھے۔