حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ملکاجگری پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے قما ربازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملکاجگری ایس او ٹی نے اے ایس راؤ نگر کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ یہ علاقہ جواہر نگر پولیس حدود میں آتا ہے ۔ایس او ٹی نے اس موقع پر قمار بازی میں مصروف 6 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے2,33,910 روپئے نقد رقم ، 6 موبائیل فون اور کارڈز کے تین سیٹس کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی نے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے جواہر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔