ملکاجگری میں قمار بازی کے اڈے پر دھاوا، 8 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) ملکاجگری کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے علاقہ ناچارم میں چلائے جارہے ہیں قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ناچارم کے علاقہ وینکٹ رمنا کالونی میں واقع ایک مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا ۔ اس اطلاع پر ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے پربھاکر ریڈی ، سرینواس ، لکشمن ، سدھاکر ریڈی ، وینکٹ گوردھن ، دامودر ریڈی ، وٹھل اور وینکٹ رام ریڈی جو آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں کو گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 70 ہزار روپئے نقد رقم ، 6 موبائیل فون اور قمار بازی کیلئے استعمال کئے جانے والے تاش کے پتے بھی ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو ناچارم پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔