حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری ایکسائیز پولیس نے آج دھاوا کرتے ہوئے ایک مکان سے 8 کیلو گانجہ کو برآمد کرلیا۔ انسپکٹر ایکسائیز ملکاجگری پولیس مسٹر سرینواس کے مطابق آج ملا پور کے علاقہ ویویکانندا نگر میں ایکسائیز پولیس نے دھاوا کیا۔ کے موہن ر اؤ ساکن ملا پور متوطن سریکاکلم ضلع کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 8 کیلو سوکھا گانجہ ضبط کرلیا۔