ملکاجگری گرلز1 بوڈاُپل اقلیتی و اقامتی اسکول و کالج میں داخلے

   

حیدرآباد۔ 24؍اگست۔ ( پریس نوٹ) ۔ این اروندتی پرنسپل کی اطلاع کے بموجب Malkajgiri Girls-1 بوڈاُپل اقلیتی و اقامتی اسکول و جونیئر کالج میں تعلیمی سال 2023-24ء کے لئے جماعت پنجم میں مائناریٹی کے 15، جماعت ششم میں 10، جماعت ہفتم میں5، جماعت ہشتم میں 3، انٹرمیڈیٹ سال اول گروپ MPC میں 20 اور انٹرمیڈیٹ سال اول گروپ BiPC میں 15سیٹس خالی ہیں۔اقلیتی و اقامتی اس اسکول و کالج میں قیام و بہترین طعام کے ساتھ مفت انگریزی میڈیم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ قرآن و دینیات کے ٹیچر کا انتظام ہے۔ اختیاری مضامین کے ساتھ زبان دوم کے طور پر اردو اور تلگو لینگویجس ہیں۔ ہماری طالبات نے State Rank بھی حاصل کیا ہے ۔ پرنسپل نے اولیائے طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کروائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 7331170804 اور 7989748544 پر رابطہ کریں۔