حیدرآباد : /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی کے رکن حلقہ اسمبلی ملکاجگر ی ایم راج شیکھر ریڈی کے موبائیل فون کو نامعلوم افراد نے ہیک کرتے ہوئے دیگر قائدین کو دھمکی آمیز فون کیا ۔ اس سلسلہ میں ملکاجگری رکن اسمبلی نے پولیس کمشنر رچہ کونڈہ سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی اور اسپوفنگ (ہیک کرنے والے افراد) میں ملوث کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بی آر ایس پارٹی کے نریڈمیٹ ڈیویژن کے کارپوریٹر کے مینا کے شوہر بھوپیندر ریڈی کو بھی انٹرنیٹ کال کے ذریعہ دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے ۔ اسی طرح الوال کے کارپوریٹر گوتم نگر اور دیگر بی آر ایس قائدین کو بھی دھمکی آمیز فون کالس موصول ہوئے ہیں ۔
اسپوفنگ میں ملوث افراد نے ملکاجگری رکن اسمبلی کا موبائیل نمبر استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کال کے ذریعہ کئی افراد کو دھمکی آمیز فون کالس کئے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نریڈمیٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔