ملکاجگیری میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ محمد ابراہیم عرف ٹاپ کالونی علاقہ کے ساکن جہانگیر عرف تلسی داس کا بیٹا تھا ۔ نے لو میاریج کے بعد اپنا نام اور شناخت بدل لی تھی ۔ اس کی شادی خیرالنساء بیگم سے ہوئی تھی ۔یہ شخص ماربل کا کام کرتا تھا اور شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ گذشتہ روز اس نے مکان میں شراب پینے کیلئے پیسے مانگا تاہم پیسہ دینے سے انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ملکاجگیری پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔