ملکاجگیری میں تمباکو کا بڑا ذخیرہ ضبط

   

حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے تمباکو کے ایک بڑے ذخیرہ کو ضبط کرلیا جو غیر قانونی طور پر پڑوسی ریاست سے تلنگانہ میں منتقل کیا جارہا تھا۔ ایس او ٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھٹکیسر حدود میں ریاکٹ کا پردہ فاش کیا۔ گھٹکیسر ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے ایک ژائیلو گاڑی کو روک لیا اور اس کی تلاشی لیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تاہم دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اجے چندرا اور سریکانت کو گرفتار کرلیا جو بیدر کرناٹک سے تمباکو ایل بی نگر منتقل کررہے تھے۔ پولیس نے ضبط شدہ تمباکو کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپئے بتائی اور مفرور افراد کو تلاش کررہی ہے۔ع