ملکاجگیری میں عادی سارقین گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لاکھوں روپئے مالیاتی اشیاء ضبط ، سنٹرل کرائم اسٹیشن کی کارروائی
حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری سنٹرل کرائم اسٹیشن کی ٹیم نے تین بدنام زمانہ عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 68,190 روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جس میں 5.4 تولہ سونا 1.63 کیلو چاندی ، موٹر سائیکل کیمرہ 4240 روپئے مالیتی ڈالرس اور 10 ہزار نقد رقم شامل ہے ۔ پولیس نے 22 سالہ بی سریکانت ساکن امبیڈکر نگر دمائی گوڑہ عبدل آصف ساکن کاپرا 20 سالہ سنگالہ سائی کمار ساکن این ٹی آر نگر جواہر نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری سے سات مقدمات کی یکسوئی کرلی ۔ جن میں 6 جواہر نگر اور ایک کیسرا پولیس حدود کے مقدمات شامل ہیں ۔ ان عادی سارقین میں سریکانت بہت شاطر سارق بتایا گیا ہے جو 5 مقدمات میں ملوث ہے ۔ سریکانت کو سال 2017 میں جواہر نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ جو سال 2018 میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔ ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد بھی اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور جیل سے رہائی کے بعد بھی اپنی غیر سماجی حرکتوں میں ملوث رہا ۔ جیل سے رہائی کے بعد اس نے آصف سے ملاقات کی اور وارداتیں انجام دینا شروع کردیا ۔ یہ لوگ پہلے کالونی کا معائنہ کرتے اور پھر بعد میں خفیہ طور پر ان مکانات کی نشاندہی کرتے جو بند ہیں اور مقفل مکانات جیسا بھی موقع بنتا دن ہو یا رات یہ سارق اس مکان کو کسی بھی حال نشانہ بناتے تھے ۔ سی سی ایس پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین عادی سارقین کو گرفتار کرلیا ۔