حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ملکاجگیری پولیس کی جانب سے اسپا سنٹرس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ملکاجگیری پولیس کمشنریٹ حدود میں بیک وقت کارروائی کی گئی اور 113 اسپا سنٹرس پر دھاوا کیا گیا ۔ کمشنر پولیس ملکاجگیری بی سماتی نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ تقریبا 500 پولیس ملازمین کے ساتھ بیک وقت دھاوا کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپا سنٹرس میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں اور غیر اخلاقی حرکتوں کے الزامات پر پولیس نے تحقیقات کو انجام دیا ۔ اسپا سنٹر میں کام کرنے والے اسپا سنٹرس کے مالکین کے علاوہ ذمہ داروں اور عمارتوں کے مالکین سے بھی پولیس نے بات چیت کی اور انہیں پابند کیا ۔ غیر سماجی حرکتوں کے خلاف سخت کارروائی کا پولیس نے انتباہ دیا اور گراہکوں کے رجسٹرڈ کی بھی جانچ کی گئی ۔ کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ اسپا سنٹرس میں غیر سماجی سرگرمیوں کی پولیس کو متعدد شکایات وصول ہوئی تھیں ۔ جس کے بعد منصوبہ تیار کیا گیا اور بیک وقت کارروائی کی گئی ۔ پولیس نے ایسے مالکین جنہوں نے اسپا سنٹر کیلئے اپنی عمارت کو کرایہ پر دیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اسپا سنٹر کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں اکثر مالکین صرف کرایہ سے مطلب رکھتے ہیں اور انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔ پولیس نے ایسے مالکین کو پابند کیا اور کسی بھی قسم کی غیر سماجی حرکتوں کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کی تلقین کی ۔۔ ع m/b