ملکارجن کھرگے کا 18 کے بجائے 24 اگسٹ کو تلنگانہ کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کا 18 اگسٹ کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔ ملکارجن کھرگے اسمبلی انتخابات کیلئے ایس سی ڈیکلریشن کی اجرائی کیلئے 18 اگسٹ کو دورہ کرنے والے تھے۔ جلسہ عام کا مقام ظہیرآباد سے تبدیل کرتے ہوئے چیوڑلہ مقرر کیا گیا ہے جو ایس سی طبقہ کی محفوظ نشست ہے۔ ملکارجن کھرگے خود دلت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بتایا کہ 24 اگسٹ کو چیوڑلہ میں ملکارجن کھرگے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کو جلد ہی قطعیت دی جائے گی۔ رنگاریڈی، محبوب نگر اور میدک اضلاع سے تعلق رکھنے والے قائدین کے ساتھ ریونت ریڈی نے اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون دو یوم صدر کانگریس کے دورہ کو قطعیت دی جائے گی۔ پارٹی کی ریاستی قیادت ایس سی اور ایس ٹی طبقات کیلئے علحدہ ڈیکلریشن جاری کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔