ملکارجن کھرگے کی آج حیدرآباد آمد

   

چیوڑلہ میں دلت گریجن ڈکلیریشن جلسہ عام میں شرکت
حیدرآباد ۔25۔ اگست (سیاست نیوز) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کل 26 اگست کو چیوڑلہ میں دلت گریجن ڈکلیریشن جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔ چیوڑلہ میں بھاری جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شام 4 بجے جلسہ عام کا آغاز ہوگا جس میں ملکارجن کھرگے کانگریس برسر اقتدار آنے پر دلت اور گریجن طبقات کیلئے وعدوں پر مشتمل ڈکلیریشن جاری کریں گے ۔ کانگریس نے ابھی تک کسانوں ، نوجوانوں کیلئے ڈکلیریشن جاری کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنشن میں اضافہ کا وعدہ کیا گیا ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی گزشتہ دو دنوں سے چیوڑلہ ، وقار آباد ، رنگا ریڈی اور دیگر علاقوں کے کانگریس قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جلسہ عام میں اطراف کے اضلاع سے تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور کانگریس کے دلت قائدین نے ملکارجن کھرگے سے نئی دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے دلت ڈکلیریشن جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں بی آر ایس کے کئی قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔