ملکارجن کھرگے کی آج عالم پور اور نلگنڈہ میں انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے آج شام حیدرآباد پہنچے۔ وہ کل 22 نومبر کو عالم پور اور نلگنڈہ میںانتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ملکارجن کھرگے خصوصی طیارہ سے آج بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے، کرناٹک کے وزیر بوس راجو اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ ملکارجن کھرگے کل چہارشنبہ کو 12 بجے دن ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عالم پور روانہ ہوں گے جہاں کانگریس امیدوار کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ملکارجن کھرگے سہ پہر 4 بجے نلگنڈہ میں کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے۔ دونوں جلسہ عام سے خطاب کے بعد صدر کانگریس خصوصی طیارہ سے نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔