نئی دہلی : کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے آج کے دن 1942 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ وہ پارٹی میں اور اپنی آبائی ریاست و مرکز کی حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی آج (21 جولائی) کو یومِ پیدائش ہے۔ اس مناسبت سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے بہتر صحت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ پی ایم مودی نے بھی کھرگے کو ان کی یومِ پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے شوسل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے کھرگے جی! عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی انتھک خدمات اور لگن ایک تحریک ہے۔ آپ کے لیے ڈھیروں پیار۔ میں آپ کی اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔ کانگریس کے قومی صدر کو ان کی یومِ پیدائش پر پی ایم نریندر مودی نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے نے سوشل میڈیا پلٹ فارم پر لکھا ہے کہ ’کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی مبارک باد۔ میں آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘