ملکارجن کھرگے کی یک طرفہ جیت ہوگی: اشوک گہلوت کا کانگریس صدر کے انتخاب پر دعویٰ

   

نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اتوار کو کہا کہ ملکارجن کھرگے کانگریس کے صدر کے عہدے کا انتخاب یکطرفہ طور پر جیتیں گے کیونکہ ان کے پاس وہ تجربہ ہے جس کی پارٹی چلانے کے لیے ضروری ہے اور ششی تھرور کے پاس وہ تجربہ نہیں ہے۔ گہلوت نے کہا، ’’کھرگے کا طویل سیاسی تجربہ ہے۔ ان کا دل صاف ہے، ان کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کے کھرگے کے فیصلے کا ہر طرف خیر مقدم کیا جا رہا ہے کھرگے کے حامیوں میں سے ایک گہلوت نے سکریٹریٹ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، ’’ششی تھرور بھی ایک اچھے آدمی ہیں، ان کے خیالات اچھے ہیں، لیکن وہ ‘ایلیٹ کلاس’ سے آتے ہیں۔ کارکنان کیا سوچتے ہیں… بلاک، بوتھ، ضلع کی سطح پر پارٹی کی تنظیم کیسے مضبوط ہوگی کھرگے صاحب کو اس سب کا زیادہ تجربہ ہے ان کا موازنہ ششی تھرور سے نہیں کیا جا سکتا… فطری طور پر یہ کھرگے کی یک طرفہ جیت ہوگی۔