حیدرآباد 18 جنوری (سیاست نیوز) وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد ہائی وے پر ملکاپورم گاؤں کے قریب اتوار کی صبح ایک نامعلوم گاڑی نے اسکوٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ پی درگا اور اس کا شوہر اور بیٹا چیرو گٹو میں واقع مندر میں پوجا کے بعد اتوار کی صبح اسکوٹر پر واپس آرہے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں درگا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنھیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ (ش)