ملکم چیرو تالاب پر قبضوں کا معائنہ کرکے رپورٹ داخل کرنے ہدایت

   

حیدرآباد6جون(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ملکم چیروو تالاب پر قبضہ جات کا معائنہ کرکے اندرون 15یوم رپورٹ داخل کرنے احکام جاری کئے ہیں ۔ چیف جسٹس اجول بھویان اور جسٹس این تکارام جی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مکمل سطح آب اور دائرہ کے حدود میں قبضہ جات کے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اسٹیٹ لیگل سروس اتھاریٹی کو ہدایت دی کہ وہ ملکم چیروو کے ایف ٹی ایل کی جانچ کرے اور رپورٹ اندرون 15یوم عدالت میں پیش کرے ۔اسکے علاوہ بنچ نے فریقین اور وکلاء کو ہدایت دی کہ وہ ٹی ایس ایل اے کے معائنہ کاروں سے تعاون کریں تاکہ وہ ملکم چیروو کے شکم میں تعمیرات کی شکایات کا جائزہ لے سکیں۔عدالت نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 27جون کو مقرر کی ہے ۔