چندی گڑھ : ہندوستان کے لیجنڈری ایتھلیٹ میلکھا سنگھ جو کہ حالیہ دنوں میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، انہیں اب آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ دواخانہ کے ذرائع کے بموجب آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔ 91 سالہ ایتھلیٹ کو آئی سی یو میں داخل تو کیا گیا ہے لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کی 82 سالہ اہلیہ نرمل کور بھی آئی سی یو میں ہے۔