حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ملکھاسنگھ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ملکھاسنگھ کی موت سے ملک ایک انمول خزانہ سے محروم ہوگیا۔افسانوی تیز دوڑ لگانے والے ملکھاسنگھ کی موت نے ہندوستانی کھیل کے شعبہ میں دائمی خلا پیدا کیا ہے ۔ان کی لگن اور ابھرنے کی قوت کا کوئی موازنہ نہیں ہے ۔تارک راما راو جو سوشیل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں نے ملکھاسنگھ کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر بھی اپنے اس تعزیتی پیام کے ساتھ پوسٹ کی ہے ۔