ملکھا سنگھ سے مجھے کافی تحریک ملی :مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کھیلوں پرلیجنڈ ایتھلیٹ ملکھا سنگھ سے بات کرکے ان سے کافی تحریک ملی تھی ۔ مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے 78 ویں ’ من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ دوستو جب بات ٹوکیو اولمپکس کی ہو رہی ہے ، تو ملکھا سنگھ جیسے لیجنڈ ایتھلیٹ کو بھول سکتا ہے ۔ کچھ دن قبل کورونا نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ جب وہ اسپتال میں تھے تو مجھے ان سے بات کرنے کا موقع ملا تھا ۔ مودی نے کہا کہ بات کرتے ہوئے میں نے ان سے درخواست کی تھی ۔ میں نے کہا تھا کہ آپ نے تو 1964 میں ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ، جب ہمارے کھلاڑی اولمپکس کے لئے ٹوکیو جارہے ہیں ، توآپ کو ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنا ہے ، انہیں اپنے پیغام سے راغب کرنا ہے ۔ وہ کھیل کے تعلق سے اتنے وقف اور جذباتی تھے کہ بیماری میں بھی وہ فوری طور پراس کے لئے راضی ہو گئے لیکن بدقسمتی سے تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ 2014 میں وہ سورت آئے تھے ۔ ہم لوگوں نے ایک نائٹ میراتھن کا افتتاح کیا تھا ۔ اس وقت ان سے جو اس وقت بات چیت ہوئی ، کھیلوں کے تعلق سے جو بات ہوئی ، اس سے مجھے کافی تحریک ملی تھی ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ملکھا سنگھ کا پورا خاندان کھیلوں کے ساتھ وابستہ رہا ہے ۔