ملکہ الزبتھ کے قتل کا منصوبہ بنانےوالے نوجوان کو 9 سا ل کی سزا

   

لندن: برطانیہ کی سابق ملکہ الزبتھ دوم کو 2021 میں قتل کرنے کے ارادے سے ونڈسر کاسل میں داخل ہونے والے برطانوی شہری جسونت سنگھ چیل کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جسونت نے جو حراست میں لیے جانے کے وقت تیرکمان سے لیس تھا، برطانوی عدالت میں اعتراف جرم کیا اور کہا تھا کہ وہ جلیان والا باغ کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ جس وقت جسونت نے منصوبہ پر عمل کرنے کی کوشش میں نیوکاسل میں رسائی حاصل کی تب ملکہ الزبتھ دوم اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں۔