ملکہ ایلزابیتھ دوم کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا غم کا اظہار

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کوئن ایلزابیتھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمارے وقت کی عظیم شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے ملک اور لوگوں کو متاثر کن قیادت فراہم کی ۔ انہوں نے عوامی زندگی میں وقار اور شائستگی کا مظاہرہ کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2015 اور 2018 میں یوکے کے اپنے دورہ کے دوران کوئن ایلزابیتھ دوم کے ساتھ یادگار ملاقاتیں ہوئیں، میں ان کی گرمجوشی اور سخاوت کو نہیں بھولوں گا ۔