ملکہ ایلزبتھ کے بیٹے پرنس اینڈریو پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ملکہ برطانیہ ایلزیبتھ کے فرزند شہزادہ اینڈریو پر ایک خاتون کے پستانوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیاگیا جب انھوں نے 2001ء میں ایک ارب پتی دوست جیفری ایپسٹیئنس کے امریکہ میں واقع اپارٹمنٹ میں اس عورت کو دیکھا تھا ۔ عدالت نے اس دستاویز کا برسرعام انکشاف کیا ہے ۔ اس عورت کا نام جوانا سجوبرگ ہے اس کا پیچھا اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعہ کا تذکرہ کیا ہے ۔ اس واقعہ میں ورجینیا گوئفرے بھی شامل ہے ۔ گوئفرے نے الزام عائد کیا کہ ایپسٹیئنس نے اس کو شہزادہ اینڈریو کے ساتھ جنسی میلا ملاپ کرنے کیلئے مجبور کیا تھا ۔ اس دوران موصولہ اطلاع کے بموجب امریکی فینانسر جیفری نے آج جیل میں خودکشی کرلی ۔