ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کورونا وائرس کا شکار

   

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ ملکہ الزبتھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق ملکہ الزبتھ زکام جیسی معمولی علامات محسوس کر رہی ہیں، کورونا کے باعث ملکہ رواں ہفتے اپنی رہائش گاہ سے ہی کام جاری رکھیں گی۔خیال رہیکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی عمر 95 سال ہے، چند روز قبل ہی ملکہ الزبتھ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔