لندن : ملکہ الزبتھ دوئم شاہی خاندان کی ننھی پری، اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہی نہیں بالکہ شاہی جوڑا اپنے بچوں آرچی اور لیلیبٹ کو برطانیہ لانے کے لیے بھی کافی خوش ہے۔تو اس کا مطلب ہے کہ ملکہ برطانیہ ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بالآخر پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے دوران پہلی لیلیبٹ ڈیانا سے ملیں گے۔اس بارے میں کافی شکوک و شبہات تھے کہ آیا ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اگلے ماہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ آئیں گے۔ لیکن اب شاہی جوڑے ننے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے ہیری اور میگھن نے کہا کہ ’بطور فیملی اپنے پہلے دورہ برطانیہ پر وہ دونوں آرچی اور لیلیبٹ ڈیانا کو برطانیہ لانے کے لیے پرجوش ہیں‘۔