لندن : ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے اپنا تیار کردہ کیچپ اور براؤن ساس متعارف کروادیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ کے متعارف کروائے گئے ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس کی قیمت دوسرے کیچپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ملکہ ایلزبتھ دوم کی تیار کردہ 295 گرام کیچپ کی قیمت 6.99 پاؤنڈ ہے۔ملکہ ایلزبتھ کے کیچپ کی بوتل پر ’شاندار گھرانے کا ٹماٹر سے بھرا ہوا، ہلکا مسالے دار کیچپ لذت بخش ہے‘ لکھا ہوا ہے۔