لندن: برطانوی کمپنی نے ملکہ ایلزبتھ دوم کی پہلی برسی پر ساڑھے تین کلوگرام سونے سے بنا سکہ بنایا ہے جس پر 6426 ہیرے جڑے ہیں اور اس کی قیمت دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ 7 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔باسکٹ بال سائز کا سکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے قائم کیا ہے جو برطانوی راج میں سرگرم رہی۔ اگرچہ یہ کمپنی ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے نام کو استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ سنجے مہتا نامی شخص نے حاصل کئے کئے ہیں۔ تاہم اس یادگاری سکے کو حکومتی قانونی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ سکے کا نام ’دی کراؤن‘ رکھا گیا ہے جسے سنجیومہتا اور اس کے ساتھی ماہرین نے تیار کیا ہے۔