ملکہ برطانیہ 8 سال بعد شریک دواخانہ

   

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے میڈیکل چیک اپ کیلئے چہارشنبہ کی رات کنگ ایڈورڈ ہاسپٹل میں گزاری۔2013 کے بعد پہلا موقع ہیکہ ملکہ برطانیہ کوہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔بکنگھم پیالیس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ جمعرات کی دوپہر خوش باش ونڈسرکیسل واپس آئیں۔ملکہ برطانیہ کو چہارشنبہ کو ان کے معالج نے چند روز کے آرام کا مشورہ دیا تھا، الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورہ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ہے۔