جکارتہ: ملائیشیائی ملکہ کی توہین کے الزام میں پولیس نے ایک ملکی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس اداکار نے ملکہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر طنزیہ جملے تحریر کیے تھے۔جس اداکار کو ملائیشیائی پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان کا نام فہمی رضا ہے۔ انہیں جمعہ 23 اپریل کی رات گرفتار کیا گیا۔ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کی ہے۔ فہمی رضا کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی اقدام قرار دیا ہے۔
