ملکی دفاع کے لیے تیار ، جاپانی وزیر اعظم

   

ٹوکیو۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ ٹوکیو حکومت علاقائی سطح پر چین اور شمالی کوریا کی طرف سے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ٹوکیو میں واقع عسکری بیس آسکا میں ملکی فوج کے دفاعی یونٹ سے خطاب میں کیشیدا نے مزید کہا کہ شمالی کوریا آئے دن میزائل تجربات کر رہا ہے جبکہ چین خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے، اس لیے جاپان کو اپنی دفاع مزید مضبوط کرنا ہو گا۔